اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کیلیفورنیا میں واقع "ریورسائڈ" علاقے کے تقریبا ۸ ہزار رہائشی ہفتہ کے روز اس وقت اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے جب اس علاقے کی چار ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کی خبر کے مطابق ، آگ وسیع پیمانے پر لگ چکی ہے یہ آگ گذشتہ جمعہ کو لاس اینجلس سے ۷۵ میل دور واقع ’چیری ویل‘ علاقے سے شروع ہوئی تھی۔
ہفتہ کے روز ریور سائیڈ ریجنل فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا رہا تھا کہ ایک پہاڑی علاقے سے گھنا دھواں اٹھ رہا ہے۔
گارڈین کے مطابق ، آگ اتنی پھیل چکی ہے کہ مجموعی طور پر ۷۸۰۰ مقامی رہائشیوں کو حکام نے فرار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲